12 اگست 2014 - 04:22
عمران خان نے جس دھاندلی کا شور مچا رکھا تھا اسکے ثبوت کہاں ہیں؟سعدرفیق

وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو دھاندلی کا ثبوت دینے کا شور مچا رکھا تھا وہ ثبوت کہاں ہیں؟

لاہور... اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو دھاندلی کا ثبوت دینے کا شور مچا رکھا تھا وہ ثبوت کہاں ہیں؟اونچی آوازمیں مسلسل جھوٹ بولنا اور بہتان تراشی کرناکیا یہ ثبوت ہیں۔سعدرفیق کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کا ذکر ہی نہیں کرتے،عمران خان کے پیٹ میں درد صرف پنجاب میں (ن)لیگ کی جیت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوش فہمی تھی کہ عمران خان جمہوری آدمی ہیں،عمران خان نے کورکمیٹی کو بتادیا ہے کہ وہ نوازشریف اور جمہوریت پر خودکش حملہ کرنے جارہے ہیں، معلوم نہیں ان کی چابی کس کے پاس ہے۔

.......

/169